بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوٹ لکھپت جیل: اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی

کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرائے جانے اور اہلِ خانہ کو معلومات تک رسائی نہ دینے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔
اسیر رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید شامل ہیں، جنہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے یہ بیان ریکارڈ کروایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 2019ء میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان میڈیکل بورڈ کے تمام اجلاسوں میں شریک تھے۔ نواز شریف کے اہلِ خانہ اور قانونی مشیر کو ہر سطح پر مکمل رسائی حاصل تھی۔
اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حقوق پامال کیے گئے ہیں، اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور بانی کے وکیل اور ذاتی ڈاکٹر سے بھی ملاقات منع کی گئی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں نوٹس لیں تاکہ قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔