بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل وہاب علی قوم کا فخر

کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کی بربریت کے دوران شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل وہاب علی نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر دی، اور لواحقین نے انہیں اپنے علاقے کا بہادر سپوت قرار دیا۔
شہید کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ وہاب علی ایک بااخلاق، پرہیزگار اور انسان دوست شخص تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا حکومت اور انتظامیہ دہشت گردی کو کب تک برداشت کریں گی، اور متعلقہ ایم این اے و ایم پی ایز نماز جنازہ میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
رشتہ داروں کے مطابق سوات، پاراچنار اور بنوں جیسے علاقے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں، اور وہاب علی کی شہادت پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن فتنہ الخوارج ہیں، جن کے خلاف جنگ حلال ہے، اور وہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
رشتہ داروں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں کچھ ممالک جیسے افغانستان، بھارت اور اسرائیل دہشت گرد عناصر کے لیے سہولت کار بن چکے ہیں، تاہم وطن پر قربانیاں دینے والے اہلکار ہی عوام کی حقیقی حفاظت کر رہے ہیں۔