بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پختونخواہ حکومت عمران خان کے لیے رہائ فورس بنائے گی، دہشت گردی پسِ منظر میں۔ خواجہ آصف

سینئر سیاستدان خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخواہ کی حکومت صرف عمران خان کے لیے رہائ فورس تشکیل دے گی، مگر دہشت گردوں کے خلاف کھل کر کوئی قدم نہیں اٹھائے گی اور شہداء کے جنازوں میں شرکت سے بھی گریز کرے گی۔
خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ روزانہ پولیس اہلکار شہید ہو رہے ہیں، شہریوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے، لیکن عمران خان ہی ترجیح اول و آخر ہے۔ صوبائی حکومت کی توجہ وطن کی سلامتی پر نہیں بلکہ سیاسی ترجیحات پر مرکوز ہے، اور وزارت اعلیٰ کی کارکردگی اس معاملے میں ناکافی نظر آتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات بے شمار ہیں، کئی گروپ ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہیں، مگر ایک بات پر تمام فریق متحد ہیں: عمران خان کو جیل میں ہی رہنا چاہیے۔ اس دوران بیرونی مبصرین اور یوٹیوب پلیٹ فارمز پر پارٹی کے معاملات پر تبصرے اور تجزیے جاری ہیں۔