اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز نہیں ہوگا۔
انجینئر امیر مقام نے پاک فوج کے مؤثر اور بھرپور ردعمل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور افغان حکومت کو اپنی سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکنا ہوگا۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہماری دعائیں جنگ کے محاذ پر برسرِ پیکار جوانوں کی سلامتی اور پاکستان کی فتح کے لیے ہیں، اور قوم ان بہادر افواج کے حوصلے اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔
پاک افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت کی شدید مذمت، انجینئر امیر مقام کا مؤقف








