بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک افغان سرحد پر جوابی کارروائی جاری، افغان طالبان کو بھاری نقصان

اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے افغان بارڈر کے ٹرمینل پوسٹ اور وارسک سیکٹر میں دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر کارروائی اور مربوط حکمت عملی کی بدولت خطے میں امن قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ دشمن کی جارحیت کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔