بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرحدی کشیدگی کے پیش نظر پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کا عمل تیز

موجودہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں سے 32,588 غیر قانونی مقیم افراد، جن میں زیادہ تر افغانی شہری شامل ہیں، ڈی پورٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس وقت 90 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
ڈی پورٹ ہونے والوں میں 12,273 مرد، 6,661 خواتین اور 13,654 بچے شامل ہیں۔ ان میں 10,419 ایسے افراد شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود ہیں، 11,098 کے پاس افغان سٹیزن کارڈ ہے اور 11,071 مکمل طور پر غیر قانونی مقیم افراد ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ پورے صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے تحت اس پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ قانون کی مکمل پاسداری کے ساتھ عوامی تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے۔