اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے قوم کا حوصلہ بلند، عزم آہنی اور جذبہ بے مثال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں احسن اقبال نے بتایا کہ انہوں نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز میں پاکستان۔افغانستان صورتحال پر ہونے والی اہم سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت کی۔
احسن اقبال نے کہا کہ افواجِ پاکستان اور قیادت کا حوصلہ بلند اور عزم فولادی ہے، جبکہ فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کی ثابت قدم قیادت میں قوم متحد، مضبوط اور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کے مطابق یہ صرف دفاع نہیں بلکہ قومی عزم کی للکار ہے، جس سے دشمن عناصر کو دو ٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ہمارا حوصلہ بلند، عزم آہنی اور جذبہ بے مثال ہے۔
میں نے وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاکستان۔افغانستان صورتحال پر منعقدہ اہم سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت کی۔ افواج اور قیادت کا حوصلہ بلند ہے اور عزم فولادی ہے۔… pic.twitter.com/7ACZZZHIXC
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 28, 2026









