واشنگٹن (ممتاز نیوز)چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی بلانچرڈ اکیسویں صدی کے بدلتے ہوئے تجارتی نظام اور تجارتی معاہدوں کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاری اور گلوبل ویلیو چینز کے کردار کے حوالے سے تحقیق کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم اور گلوبلائزیشن کی بدولت پالیسی سازی اور ممالک میں داخلی اور خارجی سطح پر آمدن کی تقسیم کے حوالے سے وسیع علم و تجربہ کی حامل ہیں وہ اہم عہدوں پر رہی ہیں اور انٹرنیشنل اکنامک پالیسی کی ماہر ہیں وہ ڈارٹماؤتھ ٹک سکول آف بزنس اور سنٹر فار اکنامک پالیسی ریسرچ میں ریسرچ فیلو رہی ہیں ملاقات میں سفیر پاکستان نے عالمی معاشی رجحانات اور خوراک اور تیل کے حوالے سے پائے جانے والی عدم تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی سفیر پاکستان مسعود خان اور چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی کی ملاقات کے حوالے سے امریکی انڈر سیکرٹری جوز ڈبلیو فرنینڈز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ملاقات کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے جس میں عالمی معاشی چلینجز اور پاک امریکہ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔
امریکہ میں پاکستانی سفیر کی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی بلانچرڈ سے ملاقات








