بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان مرکز پوسٹ پر کنٹرول حاصل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک افغان سرحد پر جاری کارروائیوں کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، 28 فروری 2026 کو دن کے وقت بہادر پاکستانی جوانوں کی افغانستان میں داخلے کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوجی شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کرتے ہوئے افغان طالبان کے مرکز پوسٹ کی جانب تیزی سے آگے بڑھے۔ فورسز کی موجودگی دیکھتے ہی افغان طالبان فرار ہونے لگے، جس کے بعد پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکز پوسٹ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔

کارروائی کے دوران طالبان کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اتار دیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور یہ اپنے تمام اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

پاک فوج کی بروقت اور منظم کارروائی نے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور مقامی و سیکیورٹی حلقوں میں فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی جا رہی ہے۔