بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے، امیر مقام

سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے،امیر مقام
اسلام آباد(نیوزڈیسک): وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ، وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد، سابق وزیراعلیٰ جی بی حافظ حفیظ الرحمان، چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ناصر اکبر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ احتجاج کی وجہ سے گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ۔چیف سیکرٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر ہر پاکستانی رنجیدہ ہے اور ایرانی عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر نے بالخصوص علمائے کرام اور سیاسی و مقامی عمائدین سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں مثبت کردار ادا کریں- انجینئر امیر مقام علمائے کرام اور سیاسی و مقامی عمائدین عوام سے رابطہ قائم رکھے اور حالات کو معمول پر لانے میں کردار ادا کریں۔انجینئر امیر مقام کی شہریوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنےکی اپیل