بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے، وزیراعظم

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اتوار کو اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ ایک مسلمہ اصول ہےکہ سربراہان مملکت اور حکومت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔