متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے آغاز کی پیش گوئی شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات، خلائی علوم اور ٹیکنالوجی نے کر دی ہے۔
اکیڈمی کے مطابق بدھ، 18 مارچ یعنی رمضان کے 29 ویں دن چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ مغربی افق پر سورج غروب ہونے سے پہلے ہی چاند غائب ہو جائے گا۔ نئے چاند کا فلکیاتی ظہور جمعرات صبح 4 بج کر 24 منٹ پر ہوگا، جس کے بعد شام تک چاند تقریباً 14 گھنٹے اور 6 منٹ کا ہوگا اور سورج سے زاویائی فاصلہ 6.5 ڈگری کے قریب ہوگا۔
شارجہ اکیڈمی کا کہنا ہے کہ چاند کو دیکھنا عام نظر سے ممکن نہیں، اور صرف جدید تکنیکی آلات کے ذریعے ہی اس کا مشاہدہ ممکن ہے۔ اس پیش گوئی کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا مہینہ پورے 30 دن کا ہوگا، اور یکم شوال کے آغاز کے ساتھ ہی عید الفطر جمعہ، 20 مارچ 2026 کو منائی جائے گی۔
البتہ بعض عرب اور اسلامی ممالک جہاں فلکیاتی اور جغرافیائی حالات بہتر ہیں، وہاں چاند دیکھنا ممکن ہو سکتا ہے، اور وہ اپنی مقامی مشاہدات کی بنیاد پر عید ہفتہ، 21 مارچ کو منا سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 20 مارچ کو متوقع








