بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سائنسدان نے گندھک اور میگما کے درمیان نیا سیارہ دریافت کر لیا

نیویارک (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک منفرد اور حیرت انگیز سیارہ دریافت کرلیا۔
سیارے میں میگما کا دائمی سمندر موجود ہے اور اس کے اندر گندھک کے وافر ذخائر پائے جاتے ہیں، اس نئے سیارے کا نام L 98-59 d رکھا گیا ہے، زمین سے تقریباً 35 نوری سال کے فاصلے پر ایک ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔

یہ اہم دریافت جدید ترین خلائی دوربین جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے کیے گئے مشاہدات کے نتیجے میں سامنے آئی، تحقیق کے مطابق یہ سیارہ زمین سے تقریباً 1.6 گنا بڑا ہے اور اس کی فضا میں ہائیڈروجن سلفائیڈ کی بڑی مقدار موجود ہے، جو گندھک سے بھرپور ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس سے قبل سائنسدان اس سیارے کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کر رہے تھے، یہ ایک گیس ڈوارف سیارہ ہو سکتا تھا جو چٹانوں پر مشتمل ہو اور اس کے گرد ہائیڈروجن کا ماحول ہو، جبکہ دیگر کا خیال تھا کہ یہ برف اور گہرے سمندروں سے بھری ہوئی پانی کی دنیا ہے۔

تازہ ترین تحقیق نے ان تمام قیاسات کو مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ سیارہ ایک بالکل نئی قسم کا ہے، جہاں گندھک کے بھاری مالیکیولز غالب ہیں اور سطح پر میگما کا سمندر مسلسل موجود رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے نہ صرف سیاروں کی اقسام کے بارے میں ہماری سمجھ میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ کائنات میں موجود عجیب و غریب دنیاؤں کے بارے میں مزید تحقیق کے دروازے بھی کھولے گی۔