بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ٹیلیفون، عید الفطر کی مبارکباد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 21 مارچ 2026 کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلیفون کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو خطے کے سربراہانِ مملکت سے اپنے حالیہ روابط پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قومی اتفاقِ رائے اور فعال سفارتی روابط کے ذریعے پاکستان کے مفادات کا ہر سطح پر مؤثر دفاع یقینی بنایا جائے۔