بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

لندن:(ویب ڈیسک)ومبلڈن ٹینس میں پہلی بار ویڈیو ریویو سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ومبلڈن ٹینس میں اب کھلاڑیوں کو چیئر امپائر کے مخصوص فیصلوں کو چیلنج کرنے کی اجازت ہوگی۔ویڈیو ریویو کی سہولت سینٹر کورٹ اور کورٹ نمبر ون کے تمام میچز پر ہوگی۔ دیگر چار شو کورٹس میں سنگل کے مقابلوں میں ریویو دستیاب ہوگا۔

الیکٹرانک لائن کالنگ کے بعد لائن ججز کا کردار پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے۔ کھلاڑی الیکٹرانک لائن کالنگ کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کر سکیں گے۔گیند کے ڈبل باؤنس یا ریکیٹ جسم سے لگنے جیسے فیصلوں پر ریویو لیا جا سکے گا۔ کھلاڑیوں کے لیے ریویو کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔پوائنٹ کے اختتام پر بھی “ہنڈرنس” کی شکایت پر ریویو ممکن ہوگا۔واضح رہے کہ یو ایس اوپن 2023 اور آسٹریلین اوپن 2025 سے یہ سسٹم پہلے ہی نافذ کر چکے ہیں۔اے ٹی پی ٹور میں آئندہ سیزن تک تمام ایونٹس میں ویڈیو ریویو متعارف کرا دیا جائے گا۔