بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیلڈ مارشل عاصم منیر ہر دشمن کے لیے چیلنج ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہر دشمن کے دانت کھٹے کر رہے ہیں اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے بھرپور عسکری طاقت استعمال کر رہے ہیں۔
جدہ میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے، اور ہمارے جوان ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں “پھر اڑان پاکستان” کے ایجنڈے پر کام جاری ہے اور سمندر پار پاکستانی بھی بھرپور انداز میں اپنا حق ادا کر رہے ہیں۔
ان کے الفاظ میں وطن کے دفاع اور ترقی کے لیے ہر سطح پر یکجہتی اور جذبہ بھرپور طور پر نظر آ رہا ہے۔