بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شیخ رشید نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر داخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب رانا عبدالجبار کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر درخواست میں چیف منسٹر ،چیف سیکرٹری ، اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن کی تعیناتی خلاف قانون ہے،20 ویں گریڈ کے افسر کو ڈی جی اینٹی کرپشن نہیں لگایا جا سکتا ۔ رانا عبدالجبار کا رانا ثنااللہ کے ساتھ تعلق ہے، اسی بنیاد پر انہیں ڈی جی اینٹی کرپشن لگایا گیا ہے ۔

رانا عبدالجبار کے خلاف فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا عبدالجبار کو بطور ڈی جی اینٹی کرپشن کام سے فوری روکا جائے ۔