بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایندھن کی بچت کے لیے وفاق کے فیصلے پر سندھ حکومت بھی عمل کرے گی: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایندھن کی بچت کے لیے وفاقی حکومت جو بھی فیصلہ کرے، سندھ حکومت اس پر عمل درآمد کرے گی۔
کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ سے متعلق حکومت سندھ کے اقدامات پر جاری بیان میں شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں کے ساتھ ہم آہنگ رہ رہی ہے اور ایندھن کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ نے تین ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جمعے کے روز “ورک فرام ہوم” کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
سینئر وزیر نے واضح کیا کہ اگر وفاقی حکومت کسی علاقے میں لاک ڈاؤن یا دیگر توانائی بچانے کے اقدامات کرتی ہے تو سندھ حکومت بھی فوری طور پر اس پر عمل کرے گی۔