بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شوہر نے مجھے ڈالرز میں عیدی دی: حنا نیازی

معروف پاکستانی اینکر پرسن حنا نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ عید کے موقع پر انہیں شوہر کی جانب سے عیدی میں بڑی رقم ملی۔
حال ہی میں شادی شدہ حنا نیازی نے اپنی پہلی عید کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ شوہر نے انہیں شاپنگ پر لے گئے، خوبصورت چوڑیاں دلائیں اور عیدی میں ڈالرز بھی دیے۔
اداکارہ نے بتایا کہ عیدی میں ملنے والے ڈالرز کی قیمت تقریباً 5 سے 6 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ حنا نیازی نے گزشتہ سال شادی کی تھی اور ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔