پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی پہلی عید کے سسرال میں گزارے جانے والے تجربات کا ذکر کیا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے عید اسپیشل شو میں مہمان کے طور پر شریک ہونے کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ سسرال میں پہلی عید کے دوران ماحول انتہائی خاموش اور سنجیدہ تھا، وہاں کسی نے ہنسی مذاق کرنے کی جسارت نہیں کی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے سسرال والے نہ تو ہنستے تھے اور نہ ہی زیادہ بات کرتے تھے، بس کھانا تیار کر کے سامنے رکھ دیتے تھے، یعنی وہ لوگ بنیادی طور پر خاموش اور سنجیدہ مزاج کے حامل تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر بہن بھائی 25 سال بعد بھی ملتے تو دور سے ہی سلام کرتے، ہاتھ ملانے یا مزاح کرنے کا رواج نہیں تھا۔
بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ لوگ برے نہیں تھے، لیکن ان کا مزاج خشک اور سخت تھا، جس کی وجہ سے انہیں کبھی بھی اتنی ہمت نہیں ہوتی تھی کہ وہ سسرال میں مذاق کریں، کیونکہ وہ اسے برا مان جاتے تھے۔
پہلی عید پر سسرال میں خاموش ماحول، بشریٰ انصاری








