بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میلانیا ٹرمپ کی تقریب میں بولنے والے روبوٹ کے ساتھ انٹری، ویڈیو وائرل

امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران ایک بولنے والے ہیومنائیڈ روبوٹ کے ساتھ انٹری دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلانیا ٹرمپ نے فوسٹرنگ دی فیوچر ٹوگیدر گلوبل کولیشن سمٹ کے دوسرے دن وائٹ ہاؤس میں 45 ممالک کے نمائندوں کا استقبال ایک امریکی ساختہ ہیومنائیڈ روبوٹ ‘فگر 03’ کے ساتھ کیا۔
اس باصلاحیت روبوٹ نے تقریب کے دوران مہمانوں کو 11 مختلف زبانوں میں خوش آمدید کہا اور کہا:”میں بچوں کو ٹیکنالوجی اور تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کی اس تاریخی تحریک کا حصہ بننے پر شکر گزار ہوں۔”
جس پر میلانیا ٹرمپ نے جواب دیا:”یہ کہنا مناسب ہوگا کہ آپ وائٹ ہاؤس میں میرے پہلے امریکی ساختہ ہیومنائیڈ مہمان ہیں۔”
واضح رہے کہ یہ روبوٹ سلیکون ویلی کی کمپنی فگر اے آئی نے تیار کیا ہے، جس نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے تھرڈ جنریشن ہیومنائیڈ روبوٹ کا تعارف کرایا تھا۔ یہ روبوٹ خود مختار انداز میں کام کرنے کے لیے ہیلیکس نامی اے آئی انجن استعمال کرتا ہے اور اس کی قیمت تقریباً 25 ہزار ڈالرز ہے۔