اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )روکنے کے باوجود لوئر دیر میں جلسہ پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیراعلی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لوئر دیر میں جلسہ سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم، وزیر خارجہ، وزیراعلی اور دیگر رہنماں کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعلی کے پی محمود خان، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمرکو بھی نوٹس بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔اس معاملے پر اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت کا جاری کردہ آرڈیننس نظر انداز نہیں کر سکتا، آرڈیننس میں دی گئی سیاسی سرگرمی کی اجازت سے منع نہیں کرسکتا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹیرنز کو الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت ہے، پبلک آفس ہولڈرز پر بدستور پابندی ہوگی۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ








