بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فضا علی کی شوہر کے ساتھ رومانوی ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی کی اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔
فضا علی نے حال ہی میں اپنی تیسری شادی کے بعد Instagram پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ مشہور رومانوی گانا “اک پیار کا نغمہ” گاتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دونوں کے درمیان خوشگوار اور محبت بھرا انداز مداحوں کو خاصا پسند آ رہا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں “ماشاء اللہ، دعاؤں میں یاد رکھیں” لکھا، جس کے بعد مداحوں نے نوبیاہتا جوڑی کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار کر دی۔
یاد رہے کہ فضا علی نے عید کے پہلے روز اپنی تیسری شادی کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔ انہوں نے اعجاز خان کے ساتھ سادہ اور مختصر تقریب میں نکاح کیا، جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر مسلسل خبروں میں ہیں۔