بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے، میرا خیال ہے کہ بعد میں اوس (ڈیو) آ جائے گی، اسی لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور کپتان یہ دوسرا سیزن ہے اور میں اس کے ساتھ کافی مطمئن ہوں ، میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے کا عادی ہوں، یہ میرا لگاتار تیسرا سال ہے، اس لیے میں خوش ہوں۔

اسپنرز دونوں کھیل رہے ہیں۔ وہ ہمارے اہم باؤلرز ہیں، ہم ان پر انحصار کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی کے منتظر ہیں۔

ہم پہلے بولنگ کریں گے۔ میرا خیال ہے کہ شروع میں دھوپ ہوگی اور بعد میں اوس (ڈیو) آ جائے گی، اسی لیے ہم نے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔