اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نےعوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ایک اور مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے عوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن پراسس کے دوران وزیراعظم کے دورے کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کرے گی۔
خط کی کاپی کابینہ سیکرٹری اور متعلقہ حکام کوبھیج دی گئی ہے ، فیصلہ الیکشن آرڈیننس ترمیم2022کے پیش نظر کیا گیا۔
وزیراعظم کاعوامی جلسوں پر اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ
