بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدرآباد کنگزمین ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔
لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں، اور پہلے میچ میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز نے جبکہ حیدرآباد کنگزمین کو لاہور قلندرز نے شکست دی تھی۔