بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی اداکار راہول بینرجی اوڑیسہ کے سمندر میں ڈوب کر ہلاک

اڑیسہ (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار راہول ارونودی بینرجی اتوار کو بھارتی ریاست اوڑیسہ کے ساحل پر کشتی کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

43 سالہ بینرجی زیادہ تر بنگالی فلموں اور ٹیلی ویژن شوز میں کام کرتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ تلساری کے علاقے میں ایک شوٹنگ کے سلسلے میں آئے تھے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق راہول بینرجی کشتی میں سوار تھے کہ اچانک سمندر میں گر گئے، ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور انہیں سمندر سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ پریانکا سرکار اور ایک بیٹا شامل ہیں۔