بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمرا ن کو فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ،الیکشن کمیشن جلد فیصلہ سنائے ،مریم نواز 

 لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ اپنی ہی 20 سیٹوں پر 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ الیکشن کمیشن پر آپ کا اٹیک وہ دھاندلی نہیں جو ہوئی ہی نہیں،بلکہ فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف ہے۔آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آ چکے ہیں جن کا منظرعام ہر لایا جانا ناگزیر ہے۔ الیکشن کمیشن جلد فیصلہ سنائے۔