فیروزوالہ(نیوز ڈیسک) فیروزوالہ میں لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے 15 سالہ لڑکی کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنایا، مبینہ زیادتی کے بعد ملزمان نے لڑکی کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا۔
مقتولہ کے تمام گھر والے شادی پر گئے ہوئے تھے، لڑکی اپنے معذور بھائی کے ساتھ گھر میں موجود تھی، مزید تحقیقات جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔









