کراچی (نیوزڈیسک) سرجانی تیسرا ٹاؤن گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق مقتول کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت جم سیف اللہ کے نام سے ہوئی، مقتول اسٹیٹ ایجنٹس کے پاس کام کرتا تھا، مقتول نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں بیویاں مقتول کو چھوڑ کر جا چکی تھیں، مقتول گھر میں اکیلا رہتا تھا، واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا کچھ اور ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کیلئے مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔









