بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حمزہ شہباز اکثریت کھوبیٹھے، پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج نے تخت لاہور کو ہلادیا، حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے لیے اکثریت کھوبیٹھے اور پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ پنجاب کے 20حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج میں تحریک انصاف نے 15 اور ن لیگ نے چار نشستیں حاصل کی ہیں۔ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔
وزیراعلیٰ بننے کے لیے ایوان کے 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ تحریک انصاف کی 163 نشستوں میں 15 ارکان کا اضافہ ہونے پر اب ان کے کل ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے۔
ق لیگ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے جس کی 10نشستیں ملانے پر اس اتحاد میں شامل ارکان کی تعداد 188 ہوگئی ہے جبکہ ن لیگ کو 4نشستیں ملنے سے اتحادیوں اور آزاد ارکان سمیت ان کے ارکان کی تعداد 169 ہوئی ہے۔
اب تحریک انصاف کی اور ق لیگ کی جانب سے وزارت عظمی کے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔