بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ طرز کے یورپی ممالک کی ٹیموں کے ٹورنامنٹ کو دھچکا

ایشیا کپ طرز کے یورپی ممالک کی ٹیموں کے ٹورنامنٹ کو دھچکا لگ گیا، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے آئیڈیے کو لفٹ نہیں کروائی۔

آئرلینڈ نے یورپی ممالک کے ٹیموں پر مشتمل ایک ٹورنامنٹ شروع کروانے کی تجویز پیش کی تھی۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ کے چیئرمین برائن میک نیس نے 2027ء سے یورو نیشنز کپ نامی ٹورنامنٹ کے آغاز کی تجویز دی تھی۔

ای سی بی چیف رچرڈ گولڈ نے آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین آئیڈیا ہے، ہمارا شیڈول بہت مصروف ہے اور ہم اس میں مزید اضافہ نہیں کر سکتے۔

رچرڈ گولڈ کا کہنا ہے کہ ای سی بی ٹورنامنٹ کے آئیڈیا پر بات چیت کے لیے تیار ہے، ای سی بی کا ماننا ہے کہ براڈ کاسٹ کی دلچسپی کی تصدیق کے بغیر یہ ٹورنامنٹ ممکن نہیں۔