اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں حالات شدید خراب ہیں، ملک کے لیے بہتر ہے کہ فوری الیکشن کرائے جائیں، سیاسی طور پر ہمارے لئے بہتر ہے کہ یہ حکومت چلتی رہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں سب زیادہ اچھا سیاسی ذہن نواز شریف کے پاس ہے، پرویز الہٰی مسلم لیگ (ن) کو توڑنا بھی جانتے ہیں، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن گئے تو ن لیگ کے بندے بھی توڑ لائیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے بندوں پر ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، گورننس میں اسٹیبلشمنٹ کا ایک اہم کردار ہے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نوازاپنی پارٹی میں شہباز شریف سے بڑی لیڈر بن گئی ہیں، عمران خان فاسٹ باؤلر ہیں اور وہ باؤنسر مارنے پر یقین رکھتے ہیں، اگر وہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اسدعمر نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن ان کے ساتھ تھا پھر بھی ہم کو کامیابی ملی، کل نیوٹرل نیوٹرل نہیں تھے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستا ن آرمی کے بیسٹ پروفیشنل سولجر کو چیف بنائیں۔
پرویز الٰہی وزیراعلیٰ بن گئے تو ن لیگ کے بندے بھی توڑ لائیں گے، اسد عمر








