بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت اور ق لیگ کے درمیان معاملات طے پاگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزرا سے ملاقات کے بعد حکومت اور ق لیگ میں معاملات طے پاگئے ہیں ،ق لیگ کی جانب سے آئندہ 2 روز میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزرا سے ملاقات کے بعد حکومت اور ق لیگ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔
حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، فرخ حبیب ودیگر نے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات کی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر ق لیگ سے طویل مشاورت پر بات کی اور ق لیگ کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں ہونے والی ملاقات کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے تاہم حکومتی وفد نے پرویز الٰہی کو پنجاب میں تبدیلی سے متعلق فوری تاریخ نہیں دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اپوزیشن اورحکومتی اتحادیوں سےمشاورتی عمل پربات کی گئی ہے اور امکان ہے کہ اس حوالے سے ق لیگ آئندہ 2 روز میں حتمی فیصلے کا اعلان کردیگی۔
حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کے حوالے سے افواہوں میں بھی کوئی صداقت نہیں وہ دونوں بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ ق لیگ کے اکثریتی اراکین نے مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا تھا جس کے بعد مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومتی کمیٹی کے اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملے تھے۔