واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایران کے آدھے سے زیادہ میزائل لانچر محفوظ ہیں، امریکا اور اسرائیل کی بمباری میں صرف 50 فیصد میزائل لانچر تباہ ہوئے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس اب بھی ہزاروں خودکش ڈرونز موجود ہیں، خفیہ ایجنسی کی رپورٹ صدر ٹرمپ اور وزیردفاع کے دعوؤں کی نفی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کی میزائل اور ڈرونز کی 90 فیصد صلاحیت ختم کرنےکا دعویٰ کرتی ہے۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل علی جہانشاہی کا امریکی صدر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی افواج کو پتھر کے زمانے سے بھی پیچھے بھیج دیں گے، ایرانی کمانڈوز کئی سالوں سے اس جنگ کی تیاری کررہے ہیں، ایران پر قدم رکھنے والوں کو یہیں دفن کردیں گے۔









