بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصدق ملک: مہنگا خرید کر سستا بیچنے کا سلسلہ کب تک چلایا جائے گا؟

وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پورے خطے میں جنگ کی لپیٹ میں ہیں، لیکن مہنگا خرید کر سستا بیچنے کا سلسلہ کب تک جاری رکھا جائے گا؟
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ حکومت گزشتہ 3 ساڑھے 3 ہفتے مہنگائی کے خلاف دیوار کی طرح کھڑی رہی اور 129 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں سے کاٹ کر عوام کو ریلیف فراہم کیے گئے۔ کفایت شعاری اقدامات سے بچائے گئے پیسے ذمہ داری کے ساتھ خرچ کیے گئے۔
مصدق ملک نے کہا کہ اگر تیل لانے کے لیے ڈالر دستیاب نہ ہوں تو بڑے دل کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائی گئی، مگر وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ اس کا بوجھ غریب عوام پر نہ ڈالا جائے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ حالات میں غیر ضروری گاڑی کا استعمال نہ کیا جائے۔ صوبوں میں اقدامات کے تحت پنجاب اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہے، کسانوں کو فی ایکڑ 1500 روپے سبسڈی دی جائے گی، اور موٹرسائیکل مالکان کو پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ بسوں کو ماہانہ 1 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے اور کرایہ میں اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے مڈل کلاس کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کرتے ہوئے سبسڈی والے صارفین کے لیے 278 روپے فی لیٹر مقرر کیا۔
انہوں نے زور دیا کہ عوام بھی پیٹرول کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہو سکے۔