بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد: جیل میں قیدی کی مبینہ تشدد سے موت

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد کے سینٹرل جیل میں قید قتل کیس کے ملزم کی مبینہ تشدد سے موت واقع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عمران مشتاق قتل کیس میں سینٹرل جیل میں قید تھا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے ملزم کی موت کو خودکشی کا روپ دینے کی کوشش کی جانے لگی، ملزم عمران مشتاق کو جیل انتظامیہ نے تشدد کرکے قتل کردیا، عمران مشتاق کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں۔

جیل پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عمران مشتاق نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی، انکوائری کے بعد حقائق سامنے آسکیں گے۔