بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لوگ حقائق جانے بغیر مجھ پر تنقید کرتے ہیں: ملالہ یوسفزئی

معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے نوبیل انعام یافتہ تعلیم کے لیے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی کی غزہ کی صورتحال پر مبینہ خاموشی کے حوالے سے سوال اٹھا دیا۔

شہزاد رائے اپنی موسیقی اور پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے خدمات کے باعث پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران ملالہ سے گفتگو کی، دورانِ انٹرویو انہوں نے مزاحیہ انداز میں ملالہ کو اپنا پسندیدہ ایجنٹ بھی قرار دیا۔

انٹرویو کے دوران شہزاد رائے نے غزہ میں جاری صورتحال پر ملالہ یوسفزئی کی خاموشی کے حوالے سے سوال کیا، جس پر ملالہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بلاوجہ خاموش قرار دیا جا رہا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کے مطابق میں نے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی، ایک اہم تقریب میں اس حوالے سے آگاہی کے لیے خصوصی پن بھی پہنا اور ایرانی اسکول پر حملے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کے لیے بھی آواز بلند کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ حقائق جانے بغیر مجھ پر تنقید کرتے ہیں اور میرے مؤقف کو درست انداز میں نہیں دیکھتے۔