بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملتان: رکشے میں ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

 

ملتان (نیوزڈیسک) مظفرگڑھ روڈ پر مسافر رکشے میں ایل پی جی سلنڈرپھٹنے سے آگ لگ گئی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق رکشے میں سوار 3 افرادجاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور تمام افراد رکشے میں سوار ہو کر مظفر گڑھ سے ملتان آ رہے تھے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں سوار تمام افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 14 افراد نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔