اسلام آباد(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں بیشتر افراد اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں جو ایپل کے آئی فونز کے مقابلے میں سستے ہوتے ہیں۔فیچرز کے لحاظ سے بھی اینڈرائیڈ فونز آئی فونز سے کمتر نہیں ہوتے مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اکثر اسمارٹ فون کی اسکرین کے اوپری دائیں کونے پر ایک سبز رنگ کا نکتہ یا گرین ڈاٹ نظر آتا ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟
اگر آپ اس گرین ڈاٹ کے بارے میں الجھن کے شکار ہیں تو جان لیں کہ اس حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔یہ گرین ڈاٹ درحقیقت فونز کے حوالے سے ایک خاص انفارمیشن فراہم کرتا ہے۔
صارفین اس ڈاٹ کو تو اکثر دیکھتے ہیں مگر بیشتر افراد کو علم نہیں ہوتا کہ اس کی وجہ کیا ہے۔یہ بنیادی طور پر ایک اہم سکیورٹی فیچر ہے اور اس سے علم ہوتا ہے کہ کوئی ایپ آپ کے کیمرے یا مائیکرو فون تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔یعنی یہ ایک سادہ پرائیویسی انڈیکیٹر ہے جس سے ہمیں علم ہوتا ہے کہ کوئی ایپ کیمرے یا مائیکرو فون تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔
مثال کے طور پر اگر آپ یوٹیوب، فیس بک یا ایسی دیگر ایپس کو اوپن کرتے ہیں اور ویڈیو یا کسی قسم کی میڈیا فائل اوپن کرتے ہیں تو یہ گرین ڈاٹ اسکرین کے اوپری بائیں کونے پر نمودار ہو جائے گا۔
البتہ اگر بغیر کسی وجہ کے گرین ڈاٹ اسکرین پر نطر آرہا ہے تو ہوسکتا ہے کہ ڈیوائس میں کوئی اسپائی وئیر انسٹال ہوگیا ہو جسے ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔اس فیچر کو اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم میں سب سے پہلے متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد سے یہ تمام اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹمز کا حصہ ہے۔اس گرین ڈاٹ کو ڈس ایبل بھی نہیں کیا جاسکتا۔









