بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، منشیات کے متبادل و دیگر فارما سوٹیکل ڈرگز کے استعمال میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعلی مریم نواز نے منشیات کے متبادل کے طور پر فارما سیوٹیکل ڈرگز کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کو فارما سیوٹیکل ڈرگز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کے لیے سفارشات موصول ہوئیں۔ گبیکا، کیٹامین، سسوسیگان، ڈیزی پام، ولیم، ایلپ سمیت دیگر ادویات بطور منشیات استعمال ہو رہی ہیں۔

مجوزہ ادویات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر آسانی سے دستیاب ہیں۔ آئندہ دو سال میں نوجوانوں میں سکون آور ادویات کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

منشیات کے عادی افراد کو نشہ کی مقدار کو اپنی جسمانی باڈی کی لیول کو پورا کرنے کیلئے نئی منشیات کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ نوجوانوں ،خواتین میں بھی منشیات کے رحجان میں اضافے کو روکنے کےلیے ٹھوس پالیسی کی تجویز دی گئی ہے۔