پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن جلسہ ہمارا حق ہے، 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کی اجازت دی جائے، اگر این او سی نہ ملا تو پورے ملک کو جلسہ گاہ بنا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ 9 اپریل کوصبح 11 بجے پشاورسے راولپنڈی کیلئے نکلیں گے، راستے میں دیگر اضلاع کے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے، بارش ہو، گرمی ہو یا سردی ہم ضرور پہنچیں گے۔
جنید اکبر کا کہناتھا کہ ہم نے لیاقت باغ میں جلسے کیلئے درخواست دی ہے، فیصلہ کیا ہے کہ اجازت ملے یا نہ ملے جلسہ ضرور کریں گے۔









