چنئی(ویب ڈیسک): جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف تامل اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم کو چنئی میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ اداکارہ ٹیلی ویژن سیریل “کیال” میں اپنے مشہور کردار کی وجہ سے پہچانی جاتی تھیں اور ان کی اچانک موت نے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت ممکنہ طور پرخودکشی سے ہوئی، تاہم پولیس مکمل تحقیقات کر رہی ہے، سباشینی بنیادی طور پرسری لنکا سے تعلق رکھتی تھیں اوراتوارکی شب یہ واقعہ پیش آیا۔
جھانوی کپور نے ماضی کا تکلیف دہ تجربہ شیئر کر دیا۔پولیس کے مطابق خودکشی سے قبل سباشینی نے اپنے شوہر بیپن چندرن سے ویڈیو کال کے دوران گھریلو تنازع پر جھگڑا کیا، اور اسی دوران شوہر کے سامنے خودکشی کر لی۔
بیپن نے فوری طور پر اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی عملے کو اطلاع دی، جنہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر سباشینی کو اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔بیپن چندرن بنگلورو سے تعلق رکھتے ہیں اور دونوں کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی۔ سباشینی نے چنئی میں اپریل کے اوائل میں شوٹنگ کے لیے یہ پرائیویٹ اپارٹمنٹ لیا تھا۔
اداکارہ اپنے اسکرین نام شاشوی بالا کے نام سے مشہور تھیں اور ڈرامہ کیال میں اپنے منفی کردار سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے تامل فلم ایلام میلا ارکورن پاتھوپن (2023) اور ویب سیریز (2023) میں بھی کام کیا تھا۔









