بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار کا جاپانی وزیر خارجہ، پرتگالی وزیر مملکت خارجہ سے رابطہ، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا جاپان کے وزیرخارجہ اور پرتگال کے وزیر مملکت خارجہ امور سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرمملکت پارلیمانی امور ہمیش فالکنر سے بھی رابطہ کیا جس دوران مشرق وسطیٰ اور خطے کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے خطے میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے قیام،کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے پرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور جاپانی وزیرخارجہ توشیمتسو موتیگی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی فوری کم کرنے پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قیام امن کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ جاپانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ۔ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن بحالی کی پاکستانی کوششوں کی حمایت بھی کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی پرتگال کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور پاؤلو رینجل سے بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے خطے میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ پرتگال کے وزیرمملکت نے قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے روابط برقرار رکھنے اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانوی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور ہمیش فالکنر سے بھی رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ہمیش فالکنر نے امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔