بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توانائی تنصیبات پر ایرانی حملےتشویشناک، پاکستان کا سعودیہ کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے ایران کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔پاکستان نے سعودی حکومت اور عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے سعودی عرب کے الجبیل انڈسٹریل سٹی میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ حملے ایران کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس حملوں کے جواب میں کیےگئے، حملے میں سعودی سرزمین پر 2 امریکی کمپنیوں کے حساس پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا۔