بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کر دیا، مشیر وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے 1.43 ارب ڈالر کا قرض بروقت ادا کر دیا ہے، 8 اپریل کو واجب الادا 1.3 ارب ڈالر کا یورو بانڈ مکمل طور پر ادا کر دیا گیا، جبکہ دیگر یورو بانڈز پر 126 ملین ڈالر سے زائد سود کی ادائیگی بھی کر دی گئی، جس سے مجموعی ادائیگی 1.42 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ قرض کی تمام ادائیگیاں معمول کے مطابق اور بغیر کسی دباؤ کے مکمل کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت سے ملکی معیشت میں استحکام اور بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، جبکہ زرمبادلہ ذخائر اور مالی گنجائش میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور قرض مینجمنٹ میں نظم و ضبط مضبوط ہوا ہے، جس کے باعث پاکستان کی عالمی مالیاتی ساکھ بھی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔