بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا ایران مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جنگ بندی تجویز امریکا کی خواہش کے مطابق نہیں تھی لیکن پہلے سے بہتر تھی،مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود ٹرمپ کی رات 8 بجے کی ڈیڈ لائن سے پہلے کسی معاہدے تک پہنچنا مشکل ہے۔

دوسری جانب امریکی اہلکار کے مطابق امریکا کو ایران کی جانب سے جو آخری تجویز ملی وہ ہماری توقع سے کہیں زیادہ بہتر تھی،اب توجہ معاہدہ ہوسکتا ہےیا نہیں سے ہٹ کر معاہدے کے بروقت ہو سکنے پر مذکور ہے۔

قبل ازیں ایران کی جانب سے امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کےدعوےکی تردید سامنے آئی تھی،ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کےساتھ مذاکرات کیلیےسفارتی رابطے قائم ہیں۔

امریکا کےساتھ بالواسطہ ذرائع کےذریعےقائم سفارتکاری ختم نہیں ہوئی ،یاد رہے امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست سفارتکاری ختم کرنےکادعویٰ کیا تھا۔