اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آپریشن غضب للحق میں پاکستانی سکیورٹی فورسزکےہاتھوں افغان طالبان رجیم کو بدترین پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پاکستانی سکیورٹی فورسزنےسرحدپارحملوں کابھرپورجواب دیتےہوئےافغان طالبان کےناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا۔افغان میڈیانےبھی پاکستان کےہاتھوں بزدل افغان طالبان رجیم کی شرمناک ہزیمت کی تصدیق کردی ہے۔
افغان میڈیا افغانستان انٹرنیشنل کےمطابق پاکستانی سکیورٹی فورسزکیساتھ حالیہ جھڑپوں کےبعدافغان طالبان صوبےنورستان اورکنڑمیں سرحدی چوکیاں چھوڑکرفرارہوئے۔افغان طالبان سرحدی چوکیوں سےپسپائی کےبعدمساجدمیں ناصرف چھپ گئے بلکہ عام شہریوں کےروپ میں علاقوں سےفراربھی ہوگئے۔قبائلی عمائدین نے کہا کہ افغان طالبان سکیورٹی کی فراہمی میں مکمل طورپرناکام اوراپنی عبرتناک شکست چھپانےکیلئےغلط معلومات پھیلارہےہیں۔
افغان طالبان رجیم کی غفلت نےعوام کوفاقہ کشی پرمجبورکیا،مقامی آبادی نےمددکیلئےپاکستانی سکیورٹی فورسزسےرجوع کرنےکاعندیہ دیدیا ۔ ماہرین کےمطابق طالبان رجیم کیخلاف حالیہ کارروائیاں اس بات کاثبوت ہیں کہ پاکستانی سکیورٹی فورسزکسی بھی مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دینےکی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔پاکستان نےدہشتگردوں کےٹھکانوں کونشانہ بنا کریہ واضح پیغام دےدیاکہ اب دہشتگردوں کی سرپرستی برداشت نہیں کی جائیگی۔
آپریشن غضب للحق میں پاکستانی سکیورٹی فورسزکےہاتھوں افغان طالبان رجیم کو بدترین پسپائی کا سامنا








