بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی سفارتی کامیابی پر بھارتی اینکر کی توڑ پھوڑ کی وائرل ویڈیو کی حقیقت

خطے میں کشیدگی بڑھنے اور امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ کو پاکستان کی مؤثر سفارتی کوششوں کے ذریعے کامیابی سے روکے جانے کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی تعریف کی جا رہی ہے۔ لیکن بھارت کے بعض میڈیا حلقوں میں اس تعریف کو قبول کرنا آسان نہیں لگ رہا۔
بھارت کے معروف اینکر ارنب گوسوامی اکثر پاکستان کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہیں، مگر سوشل میڈیا پر وائرل ایک اور ویڈیو میں ایک بھارتی اینکر پاکستان کی سفارتی کامیابی پر جذباتی ہوتے ہوئے نیوز روم کا سیٹ توڑ دیتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں اینکر کہتا ہے:
دوستو، یہ جو خبر آئی ہے، سن لیجیے۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے بیچ چھڑنے والا یودھ روک دیا ہے، دنیا کو ہلا دینے والا قدم، پر کیا یہ ہمارے لیے جیت ہے؟ نہیں! ہمیں سوچنا ہوگا، ہمیں پوچھنا ہوگا، کیوں ہمیں ہمیشہ کنارے پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ یہ برداشت نہیں ہوتا۔”
ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے اور صارفین اسے دلچسپی سے دیکھ کر تبصرے کر رہے ہیں، لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں ہے۔
تحقیقات کے مطابق، یہ ایک مصنوعی (AI-generated) ویڈیو ہے۔ ویڈیو کی کوالٹی دھندلی ہے، اور نیوز اسٹوڈیو میں بیک گراؤنڈ اسکرین پر چلنے والی عبارت میں ہجے کی غلطیاں ہیں، جو کسی بھی معتبر میڈیا ہاؤس میں ممکن نہیں ہوتیں۔
یہ ویڈیو بنیادی طور پر سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی تھی اور اسے وائرل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی، مگر حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ مثال اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل مواد ہمیشہ حقیقت پر مبنی نہیں ہوتا اور صارفین کو خبروں کی تصدیق پر دھیان دینا چاہیے۔