بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے پیشِ نظر 9 اور 10 اپریل، یعنی جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، اور ڈی سی اسلام آباد نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کے ذریعے شہریوں کو مطلع کیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق، وفاقی دارالحکومت کی حدود میں یہ تعطیل عام ہوگی، تاہم ضروری سروسز اور ادارے چھٹی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے، جبکہ اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اور اسپتال کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو سہولت میسر ہو۔
یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے شہری سہولت اور ضروری خدمات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔